Results 1 to 5 of 5

Thread: ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

    ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

    وہ کبھی سکول نہیں گئی ،اس Ù†Û’ کسی کالج میں قدم نہیں رکھا اور نہ ہی کسی یونیورسٹی سے کوئی ڈگری Ø+اصل Ú©ÛŒ ہے۔ اسے علمِ معاشیات کا پتا ہے نہ علمِ سیاسیات سے کوئی شغف ہے، ریاضی Ú©Û’ گورکھ دھندے سے ناآشنا اورشماریات Ú©Û’ مضمون Ú©ÛŒ پیچیدگیوں سے مکمل بے خبر۔ نیوٹن Ú©Û’ قوانینِ Ø+رکت Ú©ÛŒ کوئی خبر نہ لا آف اٹریکشن سے شناسائی Û” ڈینیل کارنیگی اور نپولین ہِل سے Ù„Û’ کر ٹونی بیوزن Ú©Û’ مائنڈ پاور Ú©Û’ فلسفہ اور رابن شرما Ú©ÛŒ کتاب'' فائیو اے ایم کلب‘‘ سے مکمل بے بہرہ۔ دنیاوی علوم، مفکرین، مقررین اور موٹیویشنل سپیکرز سے استفادہ سے بھی Ù…Ø+روم، وہ سارے جہاں سے الگ تھلگ اپنی ایک چھوٹی سی دنیا میں وقت Ú©Û’ دائروں میں بٹی Ú©Ù¹ÛŒ زندگی پوری سچائی اور دیانت داری سے جی رہی ہے۔ اس Ú©ÛŒ Ú©Ù„ کائنات اس Ú©Û’ گھر Ú©ÛŒ چار دیواری، اس کا خاندان، اس سے جڑی ضرورتیں، پریشانیاں، صدمے اور خوشیاں ہیں۔ اس کا غم اور اس Ú©ÛŒ خوشی Ú©Ùˆ بانٹنے والوں Ú©ÛŒ تعداد بہت Ù…Ø+دود ہے۔ اس Ú©ÛŒ سوچ کا Ù…Ø+ور اس Ú©Û’ بچے ،ان کا مستقبل ØŒ اس Ú©ÛŒ بکریاں اور مرغیاں ہیں، ان سے Ø+اصل ہونے والی کمائی اور اس میں بننے والا Ù…Ø+دود سا بجٹ‘ جس سے جملہ اخراجات اور Ø+اجات Ú©Ùˆ پورا کرنا ہے۔ وہ رات گئے آرام Ú©Û’ لیے بستر داز ہوتی ہے تو چاند تاروں سے باتیں کرتے، خواب دیکھتے سو جاتی ہے اور پھر صبØ+ِ کا ذب Ú©Û’ وقت مرغوں Ú©ÛŒ اذانیں اسے جگا دیتی ہیں اور اس کا ایک اور لمبا دن شروع ہو جاتا ہے۔
    سب سے پہلے وہ اللہ اور رسولﷺ Ú©Ùˆ یاد کرتی ہے اور بسم اللہ Ú©Û’ ورد Ú©Û’ ساتھ دودھ Ú©ÛŒ چاٹی میں مدھانی ڈالتی ہے جس سے دہی، Ù…Ú©Ú¾Ù† اور لسی Ø+اصل کر Ú©Û’ صبØ+ Ú©Û’ ناشتے کا اہتمام کیا جاتا ہے Û” صبØ+ صادق Ú©Û’ وقت بچوں Ú©Ùˆ جگا کر مسجد بھیجتی ہے اور خود اُن Ú©ÛŒ وردیاں استری اور جوتے پالش کر Ú©Û’ تازہ Ù…Ú©Ú¾Ù† سے بنے پراٹھے، انڈے Ú©Û’ آملیٹ اور دہی پر مشتمل ناشتے کا بندوبست کرتی ہے جو مسجد سے واپسی پر بچوں Ú©Ùˆ پیش کرتی ہے اور انہیں سکول روانہ کر دیتی ہے Û” ہر صبØ+ اسے اپنی بیٹی Ú©Û’ ماتھے پر قسمت کا ستارہ چمکتا دکھائی دیتا ہے تو وہ اس Ú©ÛŒ روشنی میں اپنی بیٹی Ú©Ùˆ ڈاکٹر Ú©Û’ روپ میں دیکھتی ہے۔ اپنے بیٹوں Ú©ÛŒ آنکھوں میں امید اور Ø+وصلے کا ایک جہان اسے نظر آتا ہے اور انہیں وہ مستقبل قریب میں اعلیٰ افسران اور کامیاب انسان بنتے نظر آتے ہیں تو اس Ú©ÛŒ خوابوں Ú©ÛŒ دنیا میں رنگِ بہار نمایاں ہے۔ اسے اپنی مشکلیں کٹتی اور فاصلے سمٹتے نظر آتے ہیں اور کارِ جہاں Ú©Û’ رنج Ùˆ آلام سے جلد چھٹکارا ملنے Ú©Û’ امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں۔ اس Ú©Û’ عزم Ùˆ ولولہ میں نئی امنگ نمایاں ہونے لگتی ہے اور اس Ú©Û’ جذبے دوبارہ پوری طاقت سے ایک نیا صبر آزما دن شروع کرنے میں اس Ú©ÛŒ ڈھارس بندھاتے ہیں۔
    بچوں Ú©Ùˆ سکول روانہ کر Ú©Û’ رات Ú©ÛŒ باسی روٹی، مکھن، اچار اور لسی پر مشتمل ناشتہ Ù„Û’ کر وہ کھیتوں کا رخ کرتی ہے جہاں اس کا خاوند زمین سے سونا اگانے اور متاعِ زیست Ú©ÛŒ تلاش میں مصروفِ عمل ہے۔ کھیتوں میں ہل چلانے سے Ù„Û’ کر پانی لگانے اور مال مویشی Ú©Ùˆ چارہ ڈالنے، پانی پلانے اور نہلانے ٹہلانے Ú©Û’ مختلف امور سر انجام دینا اس اکیلے شخص Ú©Û’ بس Ú©ÛŒ بات نہیں لہٰذا اسے ناشتہ دے کر وہ اس Ú©Û’ ساتھ کام میں جت جاتی ہے اور برابر مشقت کرتی ہے۔ ان ساری مصروفیات Ú©Û’ ساتھ ساتھ‘ اگر ٹیوب ویل Ú†Ù„ رہا ہو تو وہ گھر سے Ú©Ù¾Ú‘Û’ لا کر وہیں دھوتی ہے اور انہیں خشک کرنے Ú©Û’ لیے کھیتوں میں پھیلا دیتی ہے۔ اتنے میں اس کا شوہر دودھ دوہ کر اس Ú©Û’ Ø+والے کرتا ہے اور وہ اسے سر پہ اٹھائے دوپہر Ú©Ùˆ گھر واپس لوٹتی ہے اورسکول سے Ú†Ú¾Ù¹ÛŒ کر Ú©Û’ گھر آنے والے بچوں Ú©Û’ پہنچنے سے قبل دوپہر کا کھانا تیار کرنے لگتی ہے۔ بچوں Ú©Ùˆ کھانا دے کر ایک بار پھر وہ کھیتوں کا رخ کرتی ہے جہاں موسم Ú©Û’ مطابق فصل Ú©ÛŒ کٹائی، بوائی اور چنائی میں Ù„Ú¯ جاتی ہے اور شام تک اپنے لیے اور اپنے خاندان Ú©Û’ لیے سامانِ رزق اکٹھا کرتی ہے۔ ٹیوب ویل Ú©Û’ ساتھ ہی ایک چھوٹی سی کیاری میں اس Ù†Û’ موسمی سبزیاں بھی اگا رکھی ہیں جن میں وہ Ø+سبِ ضرورت سبزیاں توڑ کر گھر لاتی ہے اور رات Ú©Û’ کھانے Ú©ÛŒ تیاری میں مصروف ہو جاتی ہے۔ مغرب Ú©Û’ Ú©Ú†Ú¾ دیر بعد اس کا شوہر اور خاندان Ú©Û’ دوسرے مرد Ø+ضرات گھر پہنچ جاتے ہیں جن Ú©ÛŒ خدمت اور انہیں رات کا کھانا دینا اس اکلوتی جان Ú©ÛŒ ذمہ داری ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان سب امورِ خانہ داری اور کھیتی باڑی Ú©Û’ ساتھ ساتھ وہ گھر میں ایک کامیاب دستکاری سنٹر بھی چلاتی ہے جہاں وہ گائوں Ú©ÛŒ چھوٹی بچیوں Ú©Ùˆ سلائی کڑھائی اور اون Ú©ÛŒ بُنائی سکھاتی ہے۔ روٹی والے رومال، تکیے ØŒ چادریں، میز کرسی Ú©Û’ کور ،اون Ú©ÛŒ ٹوپیاں، جرسیاں اور دستانے‘ سب یہاں بنائے جاتے ہیں جنہیں نہ صرف اپنے بچوں Ú©Ùˆ سردی سے بچانے اور گھر Ú©ÛŒ سجاوٹ Ú©Û’ لیے استعمال میں لایا جاتا ہے بلکہ انہیں بیچ کر گھر Ú©ÛŒ ضروریات بھی پوری Ú©ÛŒ جاتی ہیں۔ اس کیش اکانومی Ú©Ùˆ مزید مضبوط بنانے Ú©Û’ لیے اس Ù†Û’ کھیتوں میں جانوروں Ú©Û’ ساتھ ساتھ چند ایک بکریاں اور مرغیاں بھی پال رکھی ہیں جنہیں بوقتِ ضرورت بیچ کر نقد رقم وصول Ú©ÛŒ جاتی ہے اور اپنی Ø+اجات Ú©Ùˆ عزتِ نفس مجروØ+ کیے بغیر ‘پورا کیا جاتا ہے۔ یوں وہ میکرو اور مائیکرو اکنامکس Ù¾Ú‘Ú¾Û’ بغیر ایک بہترین ماہرِ معاشیات بھی ہے اور اپنی مؤثر منصوبہ بندی اور Ø+کمتِ عملی سے وہ آمدن Ú©Û’ ایک سے زائدذرائع بھی پیدا کر لیتی ہے۔ خود اپنی سبزیاں اگا کر وہ غیر ضروری اخراجات سے بھی گریز کرتی ہے اور بچت Ú©ÛŒ ایک جیتی جاگتی تصویر نظر آتی ہے۔
    یوں بظاہر اس گھریلو اور نا خواندہ عورت Ú©Û’ کئی روپ ہیں۔ وہ ایک Ù…Ø+بت کرنے والی ماں ہے اور ایک خدمت گزار بیوی بھی۔ وہ اپنے بھائیوں Ú©ÛŒ تابع فرمان بہن ہے تو اپنے خاندان Ú©Û’ بزرگوں Ú©ÛŒ عزت کرنے والی بیٹی اور بہو بھی۔ وہ اَن Ù¾Ú‘Ú¾ ضرور ہے پر جاہل نہیں، وہ ایک بہترین منتظم، کامیاب ماں اور عملی زندگی Ú©Ùˆ خوبصورتی سے جینے Ú©Û’ فن سے بہرہ ور ایک عظیم عورت ہے۔ آج بھی ہمارے وطنِ عزیز Ú©ÛŒ تقریبا 65 فیصد آبادی دیہات میں آباد ہے اور یہ عظیم عورت اس دیہی معیشت Ú©ÛŒ ریڑھ Ú©ÛŒ ہڈی ہے۔ یہ گھر گھر میں اپنے ٹھوس کردار سے نہ صرف کھیت کھلیان، امورِ خانہ داری اور دستکاری Ú©Û’ مختلف صبر آزما اور مشکل ترین کام کاج بطریقِ اØ+سن سر انجام دیتی نظر آتی ہے بلکہ اس Ú©Û’ ساتھ ساتھ اپنے بچوں Ú©Ùˆ تعلیم Ú©Û’ زیور سے آراستہ کر Ú©Û’ اور ان Ú©ÛŒ بہترین تربیت اور اپنی Ù…Ø+نت سے کمائے گئے رزقِ Ø+لال سے انہیں ایک ذمہ دار اور کارآمد شہری بنانے میں بھی اپنا نمایاں کردار ادا کرتی نظرآتی ہے۔اس سے ملتا جلتا کام تعلیم یافتہ شہری خواتین بھی کرتی ہیں جنہیں شادی Ú©Û’ بعد تعلیم، صلاØ+یت اور ڈگری Ú©Û’ باوجود نوکری Ú©ÛŒ اجازت نہیں ملتی اور وہ Ù…Ø+ض امورِ خانہ داری، بچوں Ú©ÛŒ پرورش اور تعلیم Ùˆ تربیت میں اپنی تمام عمر گزار دیتی ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ایم اے، ایم ایس سی، ایم بی اے، ایم فل، Ù¾ÛŒ ایچ ڈی، ڈاکٹریٹ اور انجینئرنگ کرنے والی خواتین گھر Ú©ÛŒ چار دیواری میں دھوبن، باورچن، آیا، خادمہ، استانی اور صفائی والی آنٹی Ú©Û’ مختلف روپ دھار کر عملی طور پر Ù„Ú¯ بھگ سولہ گھنٹے مصروف رہتی ہیں۔ یوں اپنے شوہر Ú©ÛŒ آمدن پر کوئی اضافی بوجھ نہیں Ù¾Ú‘Ù†Û’ دیتیں مگر ہم پھر بھی انہیں نکما، ناکارہ اور ہائوس وائف Ú©Û’ القابات سے نواز تے ہیں اور ان Ú©ÛŒ بیش قیمت خدمات Ú©Û’ اعتراف Ú©Û’ بجائے انہیں ایک بوجھ تصور کرتے ہیں۔ قابلِ غور امر یہ ہے کہ ہم جب بھی ان عظیم خواتین Ú©Û’ بے بہا کارناموں پر بات چیت کرتے ہیں تو ان Ú©Û’ یہ تمام امور ردّی Ú©ÛŒ ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں اور انہیں ہائوس وائف کا ٹائٹل دے کر ان Ú©ÛŒ Ú©Ù¹Ú¾Ù† طرزِ زندگی اور بے پناہ خدمات Ú©Ùˆ سراہنے سے گریز کرتے ہیں۔ہم ورکنگ وومن صرف اسے قرار دیتے ہیں جو دفتری امور سرانجام دے اور ملازمت پیشہ ہو Û” اگر ہم اپنے گھروں میں موجود خواتین Ú©Û’ مختلف امور Ú©ÛŒ اکنامک ویلیو کا Ø+ساب کتاب کریں تو یا ہمیں ہائوس وائف Ú©Û’ تصور Ú©Ùˆ بدلنا Ù¾Ú‘Û’ گا یا ورکنگ وومن Ú©ÛŒ تعریف تبدیل کرناہو گی۔




    2gvsho3 - ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

    2gvsho3 - ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

  3. #3
    Join Date
    Jan 2023
    Location
    Saudi Arabia
    Posts
    565
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default Re: ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

    Superb

  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    38
    Posts
    2,345
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Rep Power
    429514

    Default Re: ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

    bht khoob........

  5. #5
    Join Date
    Jan 2023
    Location
    Saudi Arabia
    Posts
    565
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default Re: ہاؤس وائف ۔۔۔۔۔ اسد طاہر جپہ

    Good
    Humor is the best Medicine in a bz Day

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •